بھٹ شاہ ،ایس ایچ او کی مین پوری زیڈ ایکس  فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

50

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت) ایس ایچ او بھٹ شاہ کی مین پوری زیڈ ایکس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی تین ملزمان گرفتار کیس داخل ۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل احمد، ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل اور ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو کے حکم پر بھٹ شاہ پولیس کی مین پوری زیڈ ایکس کے خلاف مہم جاری۔ ایس ایچ او بھٹ شاہ جاوید حیات پنہور نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا جن میں امتیاز سنگراسی سے 3سو مین پوری ندیم چوہان سے 4سو زیڈ ایکس منظور ماچھی سے 190 مین پوری برآمد کرکے کیس داخل کیا گیا ہے۔