کھپرو،استحکام پاکستان سیرت النبیؐ کانفرنس

49

کھپرو(نمائندہ جسارت)کھپرو میں استحکام پاکستان سیرت النبیؐ و عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس جمعہ مسجد میں منعقدکی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی صدر اہل سنت والجماعت اورنگزیب فاروقی ، حضرت مولانا معاویہ اعظم،حضرت مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی اورحضرت مولانا عبد الجبار حیدری ،حق نواز چناو دیگر علماکرام نے شرکت کی اور سیرت النبیؐ و عظمت صحابہ و اہل بیت کی شان بیان کی اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔