جے آئی یوتھ پاکستان،نوجوانوں اور عوام کیلیے انقلاب کی نوید ہے

62

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجرنے کہا ہے کہ1947 ء سے آج تک انگریزاور طاغوت کے غلام پاکستان پر حکمران رہے جس کی وجہ سے قیام پاکستان کا مقصد حاصل نہیں ہوسکا جے آئی یوتھ پاکستان،نوجوانوں اور عوام کے لیے انقلاب کی نوید ہے قرآن وسنت کی روشنی میں ایسااسلامی وفلاحی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جوسائنس اورٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نام ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جھمرہ روڈ پرجنڈوالامیں جے آئی یوتھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے آئی یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راشدمحمود،زونل صدر تنویرانجم پنسوتہ اوردیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔چودھری عمرفاروق گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ایسے خواب دیکھیں جوانہیں سونے نہ دیں ہمیں پاکستان کو اسلامی اورخوشحال بنانے کے خواب کوتعبیردینی ہے تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ہے انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی میں ہے یہاں تودیگرجماعتوں کوانٹراپارٹی الیکشن کروانے کی پاداش میں اپنا الیکشن کمیشن ہی ختم کرنا پڑتا ہے نوجوانوں کوظلم کے خلا ف منظم ہونا ہے لیکن کسی بھی صورت قانون کواپنے ہاتھ میں نہیں لینابلکہ پرامن اندازمیں جدوجہد کولے کر چلنا ہے۔