کندھکوٹ پولیس نے پنجاب کے شہریوں کو اغوا ہونے سے بچالیا

47

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ پولیس نے پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے دیپال پور کے مکین تین خواتین اور بچوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا ، سیف ہاؤس کے حوالے۔ کندھ کوٹ پولیس کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ ایس ایس پی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لاہور کے علاقے دیپال پور کے مکین خاندان کی تین خواتین نور بیگم زوجہ غلام علی، زبیدہ بی بی زوجہ اللّٰہ ڈتو، رسولان بی بی زوجہ علی رضا اور دو بچوں واصف علی اور فلک کو ڈاکوؤں نے فون کے ذریعے دھوکے سے غوثپور وین اسٹاپ پے بلوا کر کچے کی طرف آنے کو کہا لیکن پولیس نے جدید ٹریکنگ سسٹم کے ذرییے کچے کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس پکٹ پر سب کو روک کر پوچھ گچھ کی تو جس نمبر پر خواتین بات کر کے لاہور سے غوثپور پہنچیں تو ڈاکوؤں نے وہ نمبر بند کر دیا۔ جس کے بعد تینوں خواتین اور بچوں کو پولیس کے ذریعے سیف ہاؤس پہنچایا گیا جہاں سے ان کو اپنے علاقے لاہور بھیجا جائے گا۔