علامہ خادم حسین رضوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،عبدالصمد

79

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پا کستان سنی تحریک کے رہنما مولانا عبدالصمد سیفی نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ عاشق رسول علامہ حافظ خادم حسین رضویؒ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم سے نظام مصطفی ؐکے نفاذ کی عظیم جدو جہد دینی تعلیم کیلیے شب و روز محنت اور دین اسلام کی ترقی اور ترویج کیلیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آپ کے انتقال سے پاکستان کے دینی حلقوں اور مذہبی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیا جسے پر ہونے میں مددتوں لگیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ کی عظیم دینی درسگاہ سے دینی تعلیم اور علمی فیض اور تحریک جدوجہد کو ایسے ہی جاری رکھا جائے جس طرح مرحوم نے شب و روز محنت کرکے پاکستان کی مذہبی سیاست میں ایک بڑا کردار ادا کیا اور بالخصوص آپ نے اپنی زندگی میں گستاخانہ رسول کی زبردست گرفت کی اور گستاخانہ رسول کو منہ توڑ جواب دیا اور یہی جذبہ کارکنان اور قوم میں بیدار کیا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ تحریکی کارکنان اور رہنما آپ کے مشن کو آپ کی پالیسی کے تحت جاری و ساری رکھیں اور گستاخانہ رسول کو دندان شکن جواب دیں کیونکہ مرحوم گستاخانہ رسول کے سامنے ایک آئینی چٹان کی طرح کھڑے تھے اور ان کا یہ مشن ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلیے عملی جدو جہد کرکے ادا کر سکتے ہیں۔پاکستان کی سیاست میں آپ نے ایک موثر کردار ادا کیا آپ کے انتقال سے قوم ایک عظیم لیڈر اور ایک عظیم مفکر نڈر بہادر بے لوث لیڈر سے محروم ہوگیا دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اہل خانہ اور تحریکی کارکنان ،طلبہ اور وابستگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے صبر عطا فرمائے اور صبر پر اجر جزیل عطا فرمائے۔