پشاور( آن لائن ) پی ڈی ایم کے ترجمان اور اے این کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ عمران خان کی حکومت اس ملک کے لیے زیادہ خطرناک ہے،عمران کا طرز عمل اپناتے تو اسلام آباد پر حملہ کر دیتے، پہیہ جام کر سکتے تھے، عدالتیں بند اور سول نافرمانی کا اعلان سکتے تھے مگر ہم نے تو ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔اگر یہ لوگ آئینی اور جمہوری راستے بند کرکے حکومت کی عمر کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ ناجائز اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ اپوزیشن اس کو نہیں
مانتی، ہم سمجھتے ہیں کورونا سے زیادہ عمران خان کی حکومت اس ملک کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔