پرچم استعمال کرنے پر جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے احتجاج

32

لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے اسٹیج پر جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا غیر ذمے دارانہ رویہ ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ پشاور پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل نہیںتھی، پشاور پی ڈی ایم کے جلسے کے اسٹیج پر جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا غیر ذمے دارانہ رویہ ہے،جماعت اسلامی واضح طور پر الگ ہے اور اپنے جلسے کر رہی ہے، جماعت اسلامی کی حکومت مخالف تحریک کا تیسرا بڑا جلسہ سوات گراسی گرائونڈ میں ہوا ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں یہ جھنڈا غلطی سے استعمال ہوا، پی ڈی ایم انتظامیہ فوری اس کا نوٹس لیں۔