اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے 2 کلوگوشت کے لیے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہے اور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟۔ اتوار کے روز
ٹویٹر پر جار ی اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اگر زندگی چیلنج ہو جائے تو سیاست کیا ہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسے کرلیں۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر نے اتوار کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی ’’کورونا پھیلاؤ مہم‘‘ اِن کی خودغرضی کا ثبوت ہے۔ بیماری کے پھیلاؤکو بڑھا کر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔