جلسے سے وزیراعظم کا تو دور کی بات میرا استعفابھی نہیں ملے گا‘ شہباز گل

21

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ نام کے ساتھ بھٹو لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، بلاول جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں، پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں، ان کے جلسے سے وزیراعظم کا استعفا تو دور کی بات ہے میرا استعفا بھی نہیں ملے گا ،پی ڈی ایم رہنما ذاتی مفادات
کے ایجنڈے پر متفق ہیں،پی ڈی ایم غریب کارکنان کو مفادات کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔اتوار کو بلاول زرداری کے پشاور جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نام کے ساتھ بھٹو لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں، اب یہ دور نہیں ہے آپ کے منہ میں جو آئے گا بولیں گے اور لوگ اعتبار کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں،پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔