مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

66

سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اتوار کی صبح ضلع بارہمولہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محاصرے اورتلاشی کی کارروائی ضلع میں سوپور کے علاقے وارپورہ میں شروع کی گئی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔