بھارت اور بنگلہ دیش سے بہترتجارتی سہولیات فراہم کررہے ہیں، مشیر خزانہ

116

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او)کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میںپاکستان کی رینکنگ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حفیظ شیخ نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ میں 79فیصد بہتری آئی ہے جوکہ خطے میں بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔ مشیر خزانہ کے مطابق 2018ء میں پاکستان کی رینکنگ 34فیصدپر تھی۔ان کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دی جانے والی تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لانے کا باعث بن رہی ہیں۔