اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو بھی کو ناکام بنا دیا،عوام نے جلسے کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیرت رکھنے والے باشعور لوگ ہیں،جلسے میں لوگوں کی کم دلچسپی اور شرکت عوام کا اپوزیشن پر عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے،جلسے کے شرکاء سے کہتا ہوں کہ خود کو قرنطینہ میں لے جائیں، اپنا اور دوسروں کا خیال کریں۔اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پیڈی ایم)کے پشاور جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وڈیو بیان میںسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام نے جلسے کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیرت رکھنے والے باشعور لوگ ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کی اپیل پر خود کو کورونا سے محفوظ رکھا۔سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو بھی کو ناکام بنا دیا،جلسے میں لوگوں کی کم دلچسپی اور شرکت عوام کا اپوزیشن پر عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے،کورونا وبا ایک حقیقت ہے افسانہ نہیں۔