امریکا کے صدارتی انتخابات کا آخری نتیجہ بھی آ گیا ‘ جوبائیڈن کامیاب قرار

111

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے صدارتی انتخابات 2020ء کا آخری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔الیکشن حکامنے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 12 ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس طرح جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید 16 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔