ٹرمپ کو وائٹ ہائوس سے نکالنے کیلیے فوج سے مدد لیں گے‘اوباما

135

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی صدر باراک اوبامانے کہاہے کہ اگر قائم مقام صدرٹرمپ نے وائٹ ہائوس خالی نہ کیا تو اسپیشل فورس کی مدد لینا پڑسکتی ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میںصحافی جیمی کامل نے اوباماسے پوچھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے تو اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرت کا فورا ًاظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہائوس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے۔اوباما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے،ہم ہمیشہ کی طرح وائٹ ہائوس میں نیوی سیلز بھیج سکتے ہیں ۔