جید عالم دین مولانا عبدالرحیم انتقا ل کرگئے

53

کراچی (نمائندہ جسارت)اسلامی فقہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی مصباح اللہ صابر کے والداور اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے صدر مولانا عبدالرحیم انتقال کرگئے ،مولاناعبد الرحیم جید عالم دین تھے،اپنی پوری زندگی درس و تدریس میں صرف کردی،ان کی دینی و علمی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا مولانا عبد الرحیم کے انتقال پرجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمدحسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان،سیکرٹری عبد الوہاب، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز، نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری‘ ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولاناعبد الرحیم جید عالم دین تھے،اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے صدر اور مفتی شفیع عثمانی کے شاگرد رشید بھی تھے،انہوں نے اپنی پوری زندگی درس و تدریس میں صرف کردی،ان کی دینی وعلمی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔