امریکا نے اسرائیلی جاسوس کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی

112

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 1985ء سے قید امریکی شہری جوناتھن پولارڈ کو اسرائیلجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ پولارڈ کے کیس کو دیکھنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس بات کا خدشہ نہیں ہے کہ وہ اب قانون توڑیں گے۔ واضح رہے کہ جوناتھن پولارڈ کو2015ء میں جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم ان پر پیرول کی پابندیاں عاید کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عاید کر دی گئی تھی۔