صحابہ کرامؓ کے اوپر تبرا برداشت نہیں کیا جاسکتا، اورنگزیب فاروقی

29

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) صحابہ کرامؓ کی بنیاد پر دین اسلام کھڑا ہے، صحابہ کرامؓ کی عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، صحابہ کرام کے اوپر تبرا کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، مولانا اورنگزیب فاروقی ۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماؤں مولانا اورنگزیب فاروقی، رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، مولانا عبدالجبار حیدری، مولانا عبداللہ سندھی اور دیگر قائدین کا میرواہ گورچانی پہنچنے پر سنی رابطہ کونسل کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں اہلسنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا اورنگزیب فاروقی نے (مکی مسجد اڈے والی) میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بنیاد پر دین اسلام کھڑا ہے، صحابہ کرامؓ کی عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ صحابہ کرامؓ پر تبرا کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی بدولت دین اسلام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا جس کے لیے انہوں نے طویل و کٹھن سفر طے کیا اور عظیم قربانیاں دیں۔ رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور ملکی ترقی کے لیے صحابہ کرامؓ و دیگر مقدس ہستیوں کی گستاخیوں کا راستہ روکنا ہوگا اور اس کے لیے مؤثر قانون سازی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی کا مؤقف ہے کہ کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہ لے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ توہین انبیائؑ، توہین صحابہؓ و اہل بیتؓ کا راستہ روکا جائے، گستاخیوں پر قانون حرکت میں آجائے تو ممتاز قادری اور فیصل خالد جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ اس موقع پر مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کرائی۔