لاڑکانہ، چنگ چی چھیننے پر مزاحمت پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی، ملزمان فرار

64

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانہ تعلقہ کی حد گاؤں سوایو اگھم لنک روڈ پر مسلح افراد نے چنگ چی ڈرائیور اختیار علی اگھم کا راستہ روک کر ان سے چنگ چی چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر مسلح افراد فائرنگ کرکے ڈرائیور اختیار علی اگھم کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد کے تھانے کی پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلوم کرتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔