سکھر، محکمہ آبپاشی اراضی سے قبضے ختم کرانے کے لیے انتظامیہ متحرک

79

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں محکمہ آبپاشی اراضی سے قبضے ختم کرانے کے لیے انتظامیہ متحرک، دو نجی اسپتال سربمہر کردیے، اسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی، سکھر میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ آبپاشی کی اراضی پر سے قبضے ختم کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے پہلے مرحلے میں محکمہ آبپاشی کی اراضی پر بنائی گئی کمرشل عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے ورکشاپ روڈ پر بنے دو نجی اسپتالوں کو سربمہر کردیا جبکہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو دو دن کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فوری طور پر منتقل کریں۔ دوسری جانب محکمہ آبپاشی کی اراضی پر بنے گھر وں کے مکینوں نے بھی کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لیے خالی کرنا شروع کردیے ہیں اور اپنا سامان تک گھروں سے باہر نکالنا شروع کردیا ہے۔