دادو، منشیات برآمدگی کے کیس میں ملزم اصغر پنہور عدالت میں پیش

71

دادو (نمائندہ جسارت) پھلجی اسٹیشن پولیس نے منشیات برآمدی کے کیس میں ملزم اصغر پنہور کو دادو کی عدالت میں پیش کیا، ملزم کی عدالت میں چیخ و پکار پولیس پر تشدد کرنے کے الزام اور پولیس سے بچانے کے لیے پکارتا رہا ملزم نے کہا کہ بھوکے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے ایک چھوٹا دروازہ چوری کیا مگر پولیس نے منشیات کے کیس میں چالان کردیا۔ دوسری جانب دادو پولیس کے مطابق ملزم اصغر پنہور عادی مجرم ہے، جس سے پولیس نے بھنگ اور چوری شدہ دروازہ بھی برآمد کیا اور مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر اس سے پہلے بھی ملزم پھلجی اور تھانوں پر دو مقدمات درج ہیں۔