شہر ی مسائل پر’’عوامی مسائل بیٹھک‘‘ آج ادارہ نورحق میں ہوگی

50

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے تحت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی لوٹ مار،کے الیکٹرک اور زائد بلز کی شکایات،نادرا کے مسائل،پانی و سیوریج کی فراہمی،مختلف قسم کی قانونی امداد، جعلی ہاؤسنگ اسکیموں،جعلی نرسنگ ہومزدیگر مسائل کے حوالے سے آج پیر23نومبر شام 5بجے ادارہ نورحق میں عوامی مسائل بیٹھک ہوگی ۔پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی نے اس حوالے سے شکایت کنندگان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔