مچھ (آن لائن )مچھ کے قریب لانڈی کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو اڑادیا۔ کوئٹہ سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدرفت جزوی طورپر مثاثرہوئی،مسافروں ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ ایف سی لیویز فورس نے جائے وقوع پہنچ کرپر علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی۔ انتظامی افسران
بھی متاثرہ ٹریک کا معائنہ کیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک فٹ ٹریک کا ٹکڑا تباہ ہوگیا ہے۔ سی ٹی ڈی کچھی کے مطابق محکمہ ریلوے مراسلہ کرنے پر واقعے کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ یہ بلاسٹ آئی ڈی ای تھا جس کا وزن تقریبا ایک کلو گرام تھا ۔ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا اور جلدہی ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدرفت کے لیے بحال کردیا گیا۔