کورونا: ہانگ کانگ نے بھارتی ائر لائن پر پابندی لگادی

64

 

ہانگ کانگ (آن لائن) ہانگ کانگ نے بھارتی ائر لائن پر پابندی عاید کردی، ائر انڈیا کی پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں میں کورونا کی تشخیص کے بعد پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاذ سے امریکا کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے خطرناک ملک بھارت کی سرکاری ائرلائن ائر انڈیا کیبھارت سے ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، کچھ مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 3 دسمبر تک پروازوں پر پابندی عاید کردی گئی۔ یہ پانچواں موقع ہے جب ہانگ کانگ نے ائر انڈیا پر پابندی عاید کی۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، اب بھی یومیہ بنیاد پر 50 ہزار تک کیسز اور سیکڑوں اموات رپورٹ ہو رہی ہیں، عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کی حکومت وبا کو کنٹرول کرنے میں بہت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ بھارتی ائرلائن پر پابندی