پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر عوام کا مشکور ہوں‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

48

پشاور(آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشاورکے باشعورعوام کا مشکور ہوں جنہوں نے پی ڈی ایم کومسترد کردیا۔ محمود خان نے کہا کہ عوام کی عدمشرکت کے باعث پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے اور پشاورکے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے،صوبے کے باشعورعوام پی ڈی ایم کے ملک مخالف بیانیے کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔