کرونا: لاہور میں تمام  دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ

113

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب حکومتِ پنجاب نے لاہور کی تمام دوکانوں  کو شام 6بجے  بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق دوکانوں  کو جلدی بند کرنے کا فیصلہ عوام کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے. دوسری طرف لاہور چیمبر اف کامرس کے صدر میاں طارق مصباح نے فیصلے کی مخالفت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے.

کیونکہ شام کے وقت ہی مارکیٹ میں خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے،ایسے وقت میں مارکیٹ  جلدی بند کرنے سے کاروبار شدید متاثر ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ تمام تاجر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ  ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں.

یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے پہلے ہی مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپنا رکھا ہے جبکہ وزیرِ اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق اداروں کی جانب سے عوامی مقامات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے.اسی اثناء میں آج وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو  26 نومبر سے 10جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تعطیلات کے دوران آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا.