کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق، فعال کیسز 38 ہزار سے متجاوز

138

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 جبکہ 7,696 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 63 ہزار 329، پنجاب میں 114,508 ،بلوچستان میں 16,810، خیبرپختونخواہ 44,599، گلگت بلتستان میں 4,542، اسلام آباد میں 27,018 اور آزاد کشمیر میں 6,123 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,829، پنجاب 2,861، خیبرپختونخوا 1,327، اسلام آباد 279، گلگت بلتستان 95، بلوچستان 161 اورآزاد کشمیر میں 144 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار 885 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 52 لاکھ 16 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 929  ٹیسٹ کے دوران 2,756 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 34 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,677 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 89 لاکھ 85  ہزار 500 افراد متاثر، 13 لاکھ 93 ہزار 671 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 76 لاکھ 6  ہزار 904 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔