اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست نعیم بخاری کو چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن تعینات کردیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کیا گیا.
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں نعیم بخاری کو چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ پی ٹی وی بورڈ کا خود مختار ڈائریکٹر بھی تعینات کیاگیا.