ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہوگا.
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوگا اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوگی، موسم سرما کی چھٹیاں جلد اور لمبی کرنے کی تجویز پر تبادلہ کیا جائے گا.
خیال رہے کہ وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں جس میں تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے 31جنوری تک بند کر دیا جائے اور 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولز کے طلبہ کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے
وزارت تعلیم کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز میں اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کی تیاری کی جائے اور ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے.
واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا گزشتہ اجلاس 16 نومبرکو ہوا تھا جس میں صوبوں نےاسکولزکی بندش سے متعلق آمادگی ظاہرنہیں کی تھی.