گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین کل حلف اٹھائیں گے

206

گلگت (آن لائن) گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین 25 نومبر کو اپنا حلف اٹھائیں گے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 سے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15نومبر کو ہوئے تھے تاہم جی بی ایل اے 3 میں پی ٹی آئی امیدوار اور مقامی صدر سید جعفر شاہ کی
وفات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس نشست پر ہونے والے انتخاب میں سہیل عباس نے 5ہزار 790ووٹ حاصل کر کے آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال کو شکست دی جو 3 ہزار 211 ووٹس حاصل کرسکے۔ سہیل عباس کی کامیابی اور 6آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد مجموعی طور پر پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان اسمبلی میں 17 نشستیں ہوگئی ہیں اور اب وہ حکومت بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔