گستاخانہ خاکے: وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

66

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق یکم دسمبر کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی
کی کیس کی سماعت سے معذرت پر نیا بینچ تشکیل دیا گیا۔عدالت نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا تھا معاملہ کابینہ میں پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ کیخلاف توہین کی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ شہری حافظ احتشام نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔