وزیرخزانہ کا اہم اجلاس اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کا جائزہ

36

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز، سیکرٹری خزانہ اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک میں اشیائے خور و نوش
کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرصوبائی چیف سیکرٹریز نے بریفننگ دی۔اجلاس میں صوبوں میں گندم، چینی کے اسٹاکس سمیت دیگر اہم امور کاجائزہ لیا گیا۔