پاکستان میں بچوں پرجنسی وجسمانی تشدد میں 14فیصد اضافہ ہوگیا

48

اسلام آباد ، لاہور (آن لائن) پاکستان میں بچوں پرجنسی و جسمانی تشدد میں 14فیصد اضافہ ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 1489بچوں کو نشانہ بنایاگیا‘جن میں 785 بچیاں اور 704
بچے شامل ہیں ۔ 38 واقعات میں زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا۔331 بچے اغوا،233 سے بدفعلی،104سے اجتماعی زیادتی،168 لاپتا، 160بچیوں سے زیادتی، 134سے دست درازی،69 سے اجتماعی زیادتی کی گئی‘51 بچوں کی شادی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔