شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کیلیے درخواست دائر

42

لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مر کزی ر ہنما عطا اللہ تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں درخواست دائر کردی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کی والدہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی دادی لندن میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں۔ دونوں باپ بیٹے نے مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے لیے انتظامات کرنے
ہیں لہٰذا نیب کے دونوں قیدیوں کو 15 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے درخواست کی ایک کاپی محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو بھی پیش کردی ہے تاہم درخواست پر حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور دونوں لیگی رہنمائوں کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے کیونکہ ڈپٹی کمشنر لاہور اس دفعہ کے تحت کسی بھی پیرول پر رہائی کے احکامات جاری نہیں کرسکتے۔