محنت کشوں کے تعاون سے مزدور مسائل حل کریںگے،نویداعوان

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبرفیڈریشن کے تین رکنی وفد نے ڈائریکٹرلیبرسندھ نوید اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے وفد میں نائب صدرمحمد سلیم ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیرروان بھی شامل تھے ۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی کے صدرخالدخان نے ڈائریکٹر لیبر سندھ کو ٹھیکیداری نظام اورکوروناوائرس سے محنت کشوںکوہونے والی مشکلات اورپریشانیوں سے آگاہ کیااور دیگر مزدور مسائل پربات چیت کی ۔ ڈائریکٹر لیبرسندھ نویداعوان نے این ایل ایف کراچی کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اورکہاکہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکوشش کی جارہی ہیں۔ہم نے تمام صنعتی زونز کے ریجنل ڈائریکٹرکو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کردی ہیں کہ وہ محنت کشوں کے مسائل کے حل اورازالے کے لیے بھرپور توجہ دیں۔