بانی فقہ اکیڈمی مولانا محمد رحیم کے انتقال پر تعزیت

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فقہ اکیڈمی کے بانی ،امام و خطیب جامع مسجد اقصیٰ اور رکن جماعت اسلامی مولانا محمد رحیم کے انتقال پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد حنیف اور نظم ضلع نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد رحیم نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین اور اقامت دین کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔فقہ اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے مولانا نے دینی مسائل کو جدید خطوط کے مطابق اور عام آدامی کے لئے آسان طریقے سے پیش کرنے کا گراں قدر فریضہ سرانجام دیا۔مولانا کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء پر ہونا ممکن نہیں۔انہوںنے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لییمغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔