مسلمانوں کو عارضی اور ابدی زندگی کا موازنہ کرنا ہوگا ، مفتی محمد انس مدنی

23

کراچی (پ ر)مرکزی مبلغ جماعت غربااہل حدیث مولانامفتی محمدانس مدنی نے جامع مسجدمحمدی میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انسان صبر و قناعت اور زہدو تقویٰ اختیار کر کے رب تعالیٰ کا خوف دل میں جان گزیں کرلیتا ہے تو ایسے شخص سے کبھی بھی گناہ سرزد نہیں ہوتا کیونکہ اسکے شب و روز میں خوف خدا سرائیت کرچکا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوںکو دنیاکی عارضی اور آخرت کی ابدی زندگی کاموازنہ کرناہوگا۔