عزیز بھٹی پولیسجرائم پرقابو پانے میں مکمل ناکام

24

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں جرائم میںاضافے سے مکین سخت پریشان‘ پولیس وارداتیں روکنے میںمکمل طورپرناکام ہوگئے۔ تفصیلات کی مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں دن بدن جرائم کا اضافہ ہو رہا ہے شاہد نامی شہری بینک 3 لاکھ روپے نکال کر چند قدم کے فاصلے پر ہی پہنچا کے چار مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر شہری سے رقم لوٹ لی اور اسلحہ لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے بلاک سی میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور ہزاروں روپے باآسانی لوٹ کر فرار ہو گئے گزشتہ تین ماہ کے دوران علاقے سے متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑی چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں منشیات بھی دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہیعلاقے میں خوف حراس کی کیفیت پائی جاتی ہے۔