پروفیسر ڈاکٹرمحمدعامر عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ اور شعبہ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر کانام 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔فہرست میں کم و بیش 243پاکستانی سائنسدان اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کی ٹیم نے پروفیسر جان بی اے لونیڈیس کی سربراہی میں یہ فہرست مرتب کی ہے۔اس میں انہوں نے سائنسدانوں کی تحقیق کو بہتر انداز میںبیان کرنے والے اشاریوں پر بات کی ہے جن میں انہوں نے مختلف حوالہ جات ، ایچ ایم انڈیکس سمیت دیگر کئی عوامل کو شائع کرکے بہتر انداز میں بھرپور ڈیٹا پیش کیا ہے۔ منفرد کامیابی پر ڈاکٹر محمد عامر نے اللہ کا شکر ادا کیاہے۔