ذوالفقار نانوری تنظیم اساتذہ شرقی کے صدر،قاضی غوث سیکرٹری منتخب

47

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سال 21-2020 کے لیے ارکان کی کثرت رائے سے پروفیسر ذوالفقار نانوری تنظیم اساتذہ ضلع شرقی کراچی کے صدر اور قاضی محمد غوث سیکرٹری منتخب ہوگئے ،ارکان نے ووٹ کے ذریعے محی الدین کو نائب صدر، اشعب سعید کو جوائنٹ سیکرٹری،شجاع الدین بلخی کو سیکرٹری نشرواشاعت،ڈاکٹر کامران زکریا کو سیکرٹری مالیات اور عطااللہ صدیقی کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا۔نومنتخب عہدے داروں نے حلف اٹھالیا۔