جامعہ اردوکوتدریس کے لیے 26 نومبرسے بند کرنے کافیصلہ

29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اٹھائیسواں(28th) اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 26نومبر سے جامعہ اردو تدریس کے لیے بند کردی جائے گی اور آن لائن تدریس کی جائے گی جبکہ امتحانات کے متعلق فیصلہ امتحان سے قریب حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا،جبکہ کورونا کی آڑمیں فیسوںمیںاضافہ بھی نہیںہوگا۔