بین الجامعات تقریری مقابلے کے شرکامیں اسناد تقسیم

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کے تحت انٹر یونیورسٹی مقابلہ تقاریر بسلسلہ عید میلاد النبی بعنوان ’’محمد ہمارے‘‘ کے شرکاء میں تقسیم اسناد کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا ہے کہ آج کی نئی نسل بالخصوص طلبہ میں حضور سے محبت، عشق محمد سے وابستگی والدین کی تربیت کا اثر ہے کہ آپ نے اپنی اولاد کو موسیقی کی جانب راغب ہونے کے بجائے حضور نبی کا ذکر اپنانے کا مشورہ دیا۔