جلسے اورکورونا کا پھیلائو

120

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا تو ملک میں مکمل لاک ڈائون ہوگا اور اس کی ذمے دار پی ڈی ایم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تشویش ناک ہوتی جارہی ہے مگر حزب اختلاف این آر او کے لیے جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس کے جواب میں حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ عمران خود ابھی چند روز پہلے تک جلسے کر رہے تھے کیا ان کے جلسوں سے کورونا پھیلنے کا اندیشہ نہیں تھا؟ حزب اختلاف کی یہ بات بالکل درست ہے مگر اس سے حزب اختلاف کے اپنے جلسوں کا جواز برآمد نہیں ہوتا۔ کورونا کی دوسری لہر ایک عالمگیر صورت حال ہے اور پاکستان بھی اس صورت حال سے متاثر ہونا شروع ہوگیا ہے چنانچہ جلسوں سے اجتناب ضروری ہے کیوں کہ جلسوںسے کورونا واقعتاً بے قابو ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی بساط ہی کیا ہے امریکا اور یورپ تک کورونا سے پریشان ہیں اور ان کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس سے کس طرح نمٹا جائے۔