اکرم اشرف گوندل کیخلاف شراب لائسنس کیس کی سماعت ملتوی

49

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل کے خلاف شراب لائسنس کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق اکرم اشرف گوندل پر شراب لائسنس اجرا میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔انہوں نے شراب
لائسنس اجرامیں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انہوں نے ایسے ہوٹلز کو لائسنس جاری کرنے میں کردار ادا کیا جو اس کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، ان کی اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہو چکی ہے۔