عدالت نے 30 ن لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی

51

لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب لاہور آفس کے باہر ہنگامہ آرائی وتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد 30 مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت5, 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض کنفرم کردی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک،شائستہ پرویز ملک،رانا مبشر، کرنل ریٹائرڈ مبشر،مسلم لیگی ارکان اسمبلی شائستہ پرویز، چودھری شہباز،ملک ریاض، سمیع اللہ خان اور آغا علی حیدر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ارشد
حسین بھٹہ نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 37 میں سے 18 ملزمان شامل تفتیش ہوئے، دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ضمانتی مچلکے دینے کو تیار ہیں ضمانتیں منظور کی جائیں۔لیگی رہنماؤں کے خلاف پولیس تھانہ چوہنگ میں نیب کی درخواست پر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی وتوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔