گلگت بلتستان کے عوام نے بھی پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا، شہباز گل

45

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا جبکہ 3صوبوں میں پہلے ہی پی پی کو مسترد کیاجاچکا،سندھ میں تعلیم، صحت سمیت عوام کے لیے بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، بلاول زرداری کے حکم پر صرف بلاول ہائوس میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں۔انہوں نے مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں،
تھر میں ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ بھی ناکارہ ہوگیا، سندھ کے ہر محکمے میں کرپشن کا راج ہے، بلاول جلسوں کے بجائے سندھ کے عوام کے مسائل حل کرائیں، بقیہ صوبوں کی طرح سندھ سے بھی آپ کا خاتمہ یقینی ہے۔