جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن فرخ شریف انتقال کرگئے‘ نماز جنازہ آج ہوگی

159

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع قائدین کے رکن فرخ شریف انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج بروزمنگل بعد نماز ظہر (1:30) بنگلور ٹاؤن کی مسجد متصل ٹیپو سلطان ہال میں ادا کی جائے، مرحوم عبدالستار افغانی کے دور میں جماعت اسلامی کے سابق کونسلر
دستگیر احمد شریف کے فرزند تھے، ان کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امرا برجیس احمد، مسلم پرویز، راجا عارف سلطان ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، سیکرٹری عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی، عبد الرزاق خان، انجینئر عبد العزیز، نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔