بنی گالہ تجاوزات کیس، ریگولرائزیشن کا عمل شفاف بنانے کا حکم

52

اسلام آباد( آن لائن )عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے کو تعمیرات کی ریگولرائزیشن کا عمل شفاف بنانے کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے سے کورنگ نالے کے پانی کے معیارکی رپورٹ بھی طلب کر لی۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کیلیے اپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط این او سی میں شامل ہونی چاہیے، ہائوسنگ سوسائٹیز کو آلودہ پانی کورنگ نالے میں ڈالنے سے روکا جائے۔ جسٹس
عمرعطابندیال نے کہا کہ سی ڈی اے عمارتوں کی ریگولرائیزیشن کے عمل کو شفاف بنائے، کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے، سی ڈی اے کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔