احد چیمہ کے عدالتی ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع

46

لاہور (نمائندہ جسارت)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے عدالتی ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 3 گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔گزشتہ روز احد چیمہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،عدالت میں اب تک
22گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 34 گواہان اپنے بیان قلمبند کرائیں گے۔ نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے۔انہوں نے فیملی اراکین کے نام بے نامی جایدادیں بنائیں۔ احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مالیت 600 ملین کے قریب ہے۔