سینیٹر رحمن ملک کا جو بائیڈن کو خط ‘مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

39

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو انتخابا ت میں کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ تجربے کی بنیاد پر مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا کے امن و امان کے لیے کلیدی کردار ادا کریںگے۔ سینیٹر رحمن ملک نے جو بائیڈن کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امریکا پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف سے اپنی شکایت واپس لے‘تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ایف اے ٹی ایف
کے گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے،سی پیک کے حوالے سے بھارت برخلاف حقیقت امریکا کو گمراہ کررہا ہے۔