جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل ‘ شفقت ممتاز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

35

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں بے نامی کمپنی کے نام پر پلاٹ خریدنے کے کیس میں گرفتار شفقت ممتاز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب نے ملزم شفقت ممتاز کوریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیااورملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعاکی،جس پر عدالت نے کہاکہ جتنا جلد ہو تفتیش مکمل کریں،عدالت نے ملزم شفقت ممتاز کا مزید7 روزہ جسمانی
ریمانڈ منظور کر لیا۔یاد رہے کہ شفقت ممتاز کو کراچی سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ کے بعد اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔